سری لنکا کرکٹ بورڈ پر پابندی کا خطرہ: آئی سی سی کے ساتھ اہم مذاکرات
سری لنکا کرکٹ بورڈ ایک بار پھر سنگین بحران کی زد میں ہے۔ حکومتی مداخلت اور نئی عبوری کمیٹی کے قیام کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ پابندی کے بادل منڈلا رہے ہیں، جبکہ بورڈ حکام اپنی پوزیشن واضح کرنے میں مصروف ہیں۔
