پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس میں بڑی کٹوتی: بنگلہ دیش کے خلاف شکست کا خمیازہ
میرپور ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ کے باعث گرین شرٹس کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 پوائنٹس منہا کر دیے ہیں، جس سے ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر کھسک گئی ہے۔
